پنجاب ٹیچرزیونین ضلع جہلم نے ڈومیلی مرکز کی باڈی کا اعلان کردیا، سعیداسلم صدر منتخب

0

ڈومیلی: گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بڑاگواہ میں ڈومیلی مرکز ٹیچرزیونین کی حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی،اس تقریب کے مہمان خصوصی صدر پنجاب ٹیچرزیونین ضلع جہلم راجہ زبیر اورطارق محمود جنر ل سیکرٹر ی پنجاب ٹیچرزیونین ضلع جہلم تھے،تقریب کا آغاز باقائدہ طورپر تلاوت قرآن پاک سے کیاگیا۔
پنجاب ٹیچرز یونین ضلع جہلم کے صدر راجہ محمد زبیر نے تقریب سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ہمارا یہ یونین بنانے کا مقصد اساتذہ کی فلاح و بہود کیلئے کام کرناہے،ہماری ضلعی باڈی مکمل ہوچکی ہے ا ب ہم چاروں تحصیلوں اور ڈومیلی مرکز کی تنظیم سازی مکمل کرکے باقائدہ طور پر اساتذہ کے درپیش مسائل کے حل کیلئے کام شروع کریں گے جو مارچ تک مکمل ہوجائے گا،ہم سب اپنے حقوق کیلئے جب تک اکھٹے نہیں ہوتے تب تک ہمارے مسائل حل نہیں ہوسکتے،آج ڈومیلی مرکز کی تنظیم سازی مکمل ہوگئی ہے اس تنظیم سازی گیارہ ٹیچرز شامل ہیں۔
ڈومیلی مرکز سے پنجاب ٹیچرز یونین کے سعید اسلم صدر،راجہ آصف علی سینئر نائب صدر،علی اکبر چوہدری نائب صدر اول،محمدصغیرنائب صدر دوئم ،شاہد محمود جنرل سیکرٹری ،محمد اسماعیل چوہدری ڈپٹی جنرل سیکرٹری ،راجہ ظفر اقبال ایڈیشنل سیکرٹری،محمد ادریس جوائنٹ سیکرٹری،جمال یوسف فنانس سیکرٹری،سعید ریاض میڈیاسیکرٹری اورصداقت علی ملک آفس سیکرٹری منتخب ہوئے ہیں۔
انکے علاوہ طارق محمودنے خطاب میں کہاکہ ہم سب جب ایک ساتھ مل جائیں گے تو ہمیں اپنے مسائل کو حل کروانے کیلئے سڑکوں پر نہیں بلکہ سیدھا اعلی افسران سے بات کرکے حل کروائیں گے اور نو منتخب عہددران سے طارق محمود جنرل سیکرٹر ی پنجاب ٹیچرز یونین ضلع جہلم نے حلف لیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.