اڈرانہ واٹر سپلائی کے چوہدری الطاف چیئرمین اور ڈاکٹر شہزاد مسعود جرال وائس چیئرمین منتخب

0

ڈومیلی: اڈرانہ کی اہم شخصیات کی مشاورت کے بعد اڈرانہ میں موجود واٹر سپلائی کے کنٹر ول کیلئے چوہدری الطاف کو چیئرمین اور مذہبی سیاسی و سماجی شخصیت ڈاکٹر شہزادمسعود جرال کو وائس چیئرمین مقرر کردیا گیا، تمام واٹر سپلائی کا نظام انکو سونپ دیاگیا۔

ڈاکٹر شہزاد مسعود جرال 18سال سے علاقہ کی خدمت کررہے ہیں،ڈاکٹر شہزاد مسعود ممبرمسجد کمیٹی سہال شریف اور نائب امیرجماعت اسلامی اڈرانہ کے فرائض سر انجام د ے چکے ہیں،ملک غلام عباس قادری اور اہلیان علاقہ کی طرف سے دونوں نومنتخب عہددران کو عہدہ سنبھالیں پر دل کی اتھاہ گہرایوں سے مبارک باد بھی دی گئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.