جہلم

نئے پاکستان میں بھی حالات نہ بدلے، نماز جمعہ میں بجلی بند ہونے سے شہری پسینے میں شرابور

جہلم: نئے پاکستان میں بھی حالات نہ بدلے، نماز جمعہ میں بجلی بند ہونے سے شہری پسینے میں شرابور،سو فی صد بل دینے والے ضلع کے ساتھ ناروا سلوک پر شہریوں کی سخت تنقید، عمران خان عملی کام کرکے دکھائیں۔

تفصیلات کے مطابق نماز جمعہ سے ایک گھنٹہ قبل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ شروع ہو ئی جو شہر بھر کی مساجد میں نماز جمعہ ختم ہو نے تک جاری رہی ، سخت حبس اور گرمی کے باعث مساجد میں شہری پسینے میں نہا گئے اور سخت مشکل میں نماز جمعہ ادا کی ، عین نماز جمعہ کے وقت بجلی کی غیر اعلانیہ اور طویل لوڈ شیڈنگ پر شہری پھٹ پڑے ۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ یہ نیا پاکستان ہے تو ان حکمرانوں پر لعنت ہے جو لوگوں کو نماز جمعہ بھی آرام سے ادا کرنے نہیں دیتے، شہریوں نے کہا کہ ضلع جہلم سو فی صد بل دینے کا ضلع ہے اس کے باوجود یہاں لو ڈشیڈنگ نے ہر کام کابیڑہ غرق کر رکھا ہے ہمارے منتخب نمائندے چوہدری فرخ الطاف ، چوہدری ظفر اقبال خاموشی کا روزہ رکھے ہوئے ہیں اور عوامی مسائل پر بولنا بھی اپنی توہین سمجھتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ضلع کے دوسرے ایم این اے وزرات کے مزے لے رہے ہیں عوامی مسائل کون حل کرئے گا ، نواز شریف حکومت کو بجلی نہ بنانے کے طعنے دینے والے کم ازکم شیڈول ہی مہیا کردیں تاکہ شہری ذلیل وخوار نہ ہوں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button