دینہاہم خبریں

ضلع جہلم میں کورونا وائرس سے مزید 3 افراد متاثر، فعال کیسز کی تعداد 17 ہو گئی

دینہ: ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے ترجمان ڈاکٹر میاں مظہر حیات کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیزکے مطابق ضلع جہلم میں آج مزید 3 مریضوں کی کورونا رپورٹ مثبت موصول ہوئی، ضلع بھر میں آج مثبت کیسیز کی شرح %1.38 رہی۔

اس وقت ضلع بھر میں 16 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میں کورونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہے گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے جبکہ 1 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیرعلاج ہے۔

محکمہ صحت نے گزشتہ روز تک کورونا کے مشتبہ 106535 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے جن میں سے 2395 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی، اب تک کل 2311 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، اس وقت کل کورونا وائرس سے 67 اموات ہوئی ہیں۔

کورونا وائرس کی تیسری لہر میں محکمہ صحت نے یکم مارچ 2021ء سے اب تک کل کورونا وائرس کے مشتبہ 44962 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے جن میں 914 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی، کورونا وائرس کی تیسری لہر میں اب تک 26 اموات ہوئی ہیں اورکورونا وائرس کے مثبت کیسیز کی شرح %2.07 ہے۔

ضلع بھر میں اب تک 71 میڈیکل اور پیرامیڈیکل سٹاف کورونا وائرس سے متاثر ہوا ہیں۔ اب تک 2866 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز اور 280317 اٹھارہ سال سے زائد عمر کے شہریوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگا دی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button