جہلم

ضلع جہلم کا امن و امان ہر صورت برقرار رکھا جائے گا۔ ڈی پی او ڈاکٹر سید مصطفی تنویر

جہلم: ڈاکٹر سید مصطفی تنویر ڈسڑکٹ پولیس آفیسر جہلم نے محرم الحرام کے دوران امن وامان برقرار رکھنے کے سلسلے میں پولیس لائن میں بریفنگ کا انعقاد کیا جس میں شاہد صدیق ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر جہلم، معظم علی ڈی ایس پی صدر سرکل ا،ایس ایچ اوز اور ملازمان موجود تھے۔

اس موقع پر ڈاکٹر سید مصطفی تنویر ڈسڑکٹ پولیس آفیسر جہلم نے کہا کہ ضلع کاامن و امان ہر صور ت برقرار رکھا جائے گا ہم پر یہ ذمہ د اری عائد ہوتی ہے اور ہم نے اسے احسن طریقے سے سر انجام دینا ہے تاکہ کوئی ناخوشگوار واقع رونما نہ ہوجلو س کے آغاز سے لے کر اختتام تک کوئی بھی جوان ڈیوٹی پوائنٹ نہیں چھوڑے گاڈیوٹی کو عباد ت سمجھ کر سر انجام دیںاور امن وامان برقرار رکھنے کے سلسلے میں اپنا کردار ادا کریں۔

علاوہ ازیں ڈاکٹر سید مصطفی تنویر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پر فلیگ مارچ کیاگیا جس میں سول ڈیفنس ،فائربریگیڈ، ریسکیو1122،ٹریفک پولیس کے اہلکاروں نے شرکت کی۔ فلیگ مارچ پولیس لائن جہلم سے شروع ہواجو ٹاہلیانوالہ ،شاندار چوک ،جی ٹی ایس چوک،جادہ چوک سے ہوتا ہوا واپس پولیس لائن میں اختتام پذیر ہواجس کے ذریعے امن دشمن قوتوں کو ایک واضع پیغام دیا گیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button