جہلم

ناجائز تجاوزات جہلم شہر کی پہنچان بن گئی، تجاوزات کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا

جہلم: ناجائز تجاوزات شہر کی پہنچان بن گئی، تجاوزات کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا، میونسپل کارپوریشن کا شعبہ انکروچمنٹ غیر فعال، ریڑھی بانوں نے شاندار چوک ، چاندنی چوک سمیت دیگر مقامات پر تجاوزات قائم کرلیں۔

تفصیلات کے مطابق شہر کے چوک چوراہوں سمیت سڑکوں کے اردگرد قائم ناجائز تجاوزات کیوجہ سے شہریوں کی معاملات زندگی بری طرح متاثر ہورہی ہے جس کی وجہ سے شہر کی خوبصورتی ماند پڑنے کے ساتھ ساتھ خریداری کے لئے آنے والی خواتین بچوں، معمر شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے۔

شاندار چوک، چاندنی چوک، چوک گنبد والی مسجد، کچہری چوک ، محمدی چوک، جادہ چوک، مشین محلہ چوک، تحصیل روڈ، ریلوے روڈ، سول لائن روڈ، روہتاس روڈ چوک سڑک کنارے ریڑھی بانوں کا ہجوم نظرآتا ہے۔

یاد رہے کہ ناجائز تجاوزات مافیا نے گرین اینڈ کلین پنجاب والے نعرے کو بھی بری طرح متاثر کرتے ہوئے سڑکوں کے اطراف لگائے گئے پودے بھی اکھاڑ دیئے گئے ہیں، قائم ہونے والی ناجائز تجاوزات کیوجہ سے شہر کی خوبصورتی بری طرح تباہ ہو چکی ہے، دیکھا جائے تو یوں محسوس ہوتا ہے کہ جیسے میونسپل کارپوریشن سمیت کسی ادارے کا ان جگہوں کے ساتھ کوئی تعلق واسطہ نہیںاور نہ ہی کسی سرکاری ادارے کی مالکیتی جگہ ہے۔

شہریوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ میونسپل کارپوریشن سمیت متعلقہ محکموں نے نوٹس نہ لیا گیا تو قبضہ مافیا مستقل بنیادوں پر پختہ تعمیرات کر کے اپنے آپ کو مالک تصور کریں گے اور انتظامیہ کو پختہ تعمیرات ختم کرنے میں دشواری پیش آسکتی ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button