دینہاہم خبریں

دینہ میں ٹرک نے 2 موٹرسائیکل سواروں کو کچل ڈالا، ایک شخض جاں بحق، دوسرا شدید زخمی

دینہ: جی ٹی روڈ پر ٹریفک کا المناک حادثہ ، تیز رفتار آلوؤں سے بھرے ٹرک نے موٹرسائیکل سوار 2افراد کو کچل ڈالا ، ایک شخض جاں بحق دوسرا شدید زخمی ، ٹرک مو ٹر سائیکل سوار سے ٹکرانے کے بعد بے قابو ہو کر فٹ پاتھ پر چڑھتے ہو ئے جی ٹی روڈ پر اُلٹ گیا ، ریسکیو 1122نے زخمی اور جاں بحق ہ نے والے کو ہسپتا ل منتقل کیا۔

تفصیلات کے مطابق دینہ جی ٹی روڈ بائی پا س کے سامنے سے راولپنڈی کی سمت سے آنے والا آلوؤں سے بھرا ٹرک نمبری C-2066نے گجرانوالہ سے آزاد کشمیر کی طرف جانے والے 2موٹر سائیکل سوار نو جوان شیر زمان ولد عبد الخالق اور ارسلان ولد نور حسین ساکنائے چتر پڑی میر پور آزاد کشمیر کو کچل ڈالا۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ ایک موٹر سائیکل سوار نو جوان شیر زمان ٹرک کے ٹائروں کے نیچے آ کر جاں بحق ہو گیا اور ٹانگیں بری طرح مسخ ہو گئیں جبکہ دو سرا نو جوان ارسلان شدید زخمی ہو گیا۔

ٹرک موٹر سائیکل سواروں کے ساتھ ٹکرانے کے بعد بے قابو ہو کر فٹ پاتھ پر چڑھ دوڑا اور اُلٹ گیا جس کے ڈرائیور اور کنڈیکٹر بھی شدید زخمی ہو گئے ، حادثے کے فور اً بعد ٹرک ڈرائیور اور کنڈیکٹر موقع سے فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے ، حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122اور پولیس تھانہ دینہ موقع پر پہنچ گئی ، جاں بحق اور زخمی ہو نے والے کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال منتقل کیا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button