جہلماہم خبریں

گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاجی مارچ، جی ٹی روڈ بلاک، شرکاء نے رکاوٹیں دریا برد کر دیں

جہلم:تحریک لبیک کی ریلی روکنے کے لیے کنٹینر لگا کر جی ٹی روڈ بلاک،شرکاء میں رکاوٹیں دریا برد کر دی ،وزیرقانون راجہ بشارت جہلم پہنچ گئے اس کے علاوہ کمشنر راولپنڈی بھی مذاکرات میں موجود تھے اور کامیاب مذاکرات کے بعد پولیس کو رکاوٹیں ہٹانے کے احکامات جاری کیے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک لبیک کا قافلہ جب دریائے جہلم کے پل پر پہنچا تو دریا جہلم کے پل پر جی ٹی روڈ کے دونوں اطراف کنٹینر لگا کر اور خاردار تاریں لگا کر بند کر دیا پولیس کی بھاری نفری کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے موقع پر موجود تھی،ڈی پی او جہلم ڈاکٹرسید مصطفی تنویر تمام انتظامات کی خود نگرانی کررہے تھے ۔اس صورتحال کے پیش نظر صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت جہلم پہنچ گئے اورکامیاب مذاکرات کے بعد پولیس کو رکاوٹیں ہٹانے کے لیے احکامات جاری کیے۔

اس سے قبل تحریک لبیک کے کارکنوں نے پولیس کی طرف سے ریلی کو روکنے کے لیے کھڑی کی گئی کئی رکاوٹیں دریائے جہلم کی لہروں کی نذر کر دی ۔وزیرقانون راجہ بشارت کے مذاکرات کے بعد تحریک لبیک کی ریلی اپنی منزل کی طرف رواں دواں ہو گی جس کی قیادت مولانا خادم رضوی کررہے تھے ۔ریلی کا استقبال جہلم میں تحریک لبیک کے حالیہ الیکشن کے ایم این اے کے امیدوار چوہدری خالد اور دیگر نے کیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button