جہلم

رمضان المبارک کی آمد قریب آتے ہی جہلم کے بازاروں میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ

جہلم: رمضان المبارک کی آمد قریب آتے ہی شہر کے بازاروں میں چکن، انڈے ، مختلف سبزیوں ، پھلوں ، گوشت ، چینی ، گھی کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہو گیا ، آئندہ ہفتے میں رمضان کی آمد آمد کے باعث مزید اضافے کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہاہے۔

بازاروں میں چکن کی قیمت میں دوبارہ غیر معمولی اضافہ ہوا ہے ، بازاروں میں مرغی کا گوشت اضافے کے ساتھ 375 روپے ، انڈے 167 روپے فی درجن ، چینی 105 روپے فی کلو ، گھی 290 روپے فی کلو، بیسن170 روپے فی کلو، کھجور 300 روپے فی کلو، لیموں 200 روپے فی کلو، ادرک 300 روپے فی کلو، کریلا100 روپے فی کلو، بھنڈی180 روپے فی کلو، کیلا120 روپے فی درجن،مالٹا150 روپے فی درجن ، سفید چنے 120 روپے فی کلوفروخت ہونے لگے ہیں۔

انتظامیہ قیمتوں میں مسلسل اضافہ روکنے میں بری طرح ناکام ثابت ہورہی ہے، مرغی کی قیمت میں آئندہ 2 روز میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button