پنڈدادنخاناہم خبریں

وزیراعظم عمران خان 13 دسمبر کو جلالپور نہر کا سنگ بنیادرکھیں گے۔ فواد چوہدری

پنڈدادنخان: وزیر اعظم پاکستان عمران خان13 دسمبر کو جلالپور نہر کے سنگ بنیاد کیلئے آئیں گے اور البیرونی ڈگری کالج گرؤانڈ میں جلسہ سے خطاب کریں گے۔
ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پنڈدادنخان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈنڈوت سیمنٹ فیکٹری کے مزدورں کے ساتھ کھڑے ہیں مالکان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فیکٹری چلائیں، بجوالہ میں سائنس پارک بنا رہے ہیں پنڈادنخان میں سائنس لیب بنائیں گے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ شفاف الیکشن کیلئے تگڑا الیکشن کمشنر ہونا چاہئے، اپوزیشن لیڈر کی جانب سے جو تین نام آئے ہیں، جو قابل احترام ہیں، حکومت ان ناموں پر غور کرے گی۔
انہوں نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی جانب سے چیف الیکشن کمشنرکے تقرر کیلئے تجویز کئے گئے ناموں پر کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر نے ججز کے بجائے بیورو کریٹس کے نام بھیجے ہیں۔
فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں جدید ٹیکنالوجی الیکشن کمیشن میں متعارف کراسکیں، شفاف الیکشن کیلئے تگڑا الیکشن کمشنر ہونا چاہیئے، الیکشن شفاف ہوں تاکہ کوئی انگلی نہ اٹھاسکے، الیکشن کمیشن کو مضبوط کرنا ہماری اہم منشا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا اگر اتفاق رائے ہو جائے تو ٹھیک نہیں تو3 نام مزید اور آئیں گے، شہبازشریف کے بھیجے گئے تینوں نام بہت معتبرہیں، حکومت ان ناموں پر غور کرے گ، انشاء اللہ اپوزیشن اور حکومت کا لیکشن کمشنر کے ایک نام پراتفاق رائے ہو جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنرکی ریٹائرمنٹ سے پہلے نام پر اتفاق رائے ہوجانا چاہیے اور شہبازشریف کوملک واپس آکر مقدمات کاسامنا کرنا چاہیے۔
وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ پرویز مشرف پر غداری کا مقدمہ آرٹیکل 4 کے خلاف ہے، اگر پرویز مشرف پر غداری کا چلانا ہے تو تمام ان افراد کے خلاف چلایا جائے جو انکے ساتھ تھے۔
انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع پر تمام جماعتوں میں اتفاق رائے ہے، چھ مہینوں سے پہلے اس پر قانون سازی مکمل ہو جائے گی۔
فواد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف کی واپسی کی امید ان کے گھر والوں کو بھی نہیں ہمیں کیا ہونی ہے۔
وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کہا کہ جہلم بائیو ٹیک پارک جنوبی ایشیا کا سب سے بڑا ہربل میڈیسن پارک ہوگا، جنوبی ایشیا میں بیٹری بسیں بنانے والا پہلا ملک بھی ہم ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button