جہلم

اسلام فوبیاعالمی امن و ہم آہنگی کے لیے خطرہ ہے۔ چوہدری سعید احمد

جہلم: مرکزی انجمن تاجران کے رہنما معروف سماجی شخصیت الحاج چوہدری سعید احمد نے کہا ہے کہ اسلام فوبیاعالمی امن و ہم آہنگی کے لیے خطرہ ہے ،اس واقعہ سے مسلمانوں کی توہین ہوئی اور ان کے دینی و روحانی جذبات کو ٹھیس پہنچائی گئی ۔ناروے میں قرآن کریم کی بے حرمتی کا واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے ،ہم ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کو روکنے والے نوجوان الیاس کی بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں ۔
چوہدری سعید احمد نے کہا کہ اسلام فوبیا کی سب سے بڑی وجہ غیرمسلموں کا تیزی سے اسلام میں داخل ہونا ہے ،دہشت گردی کا کسی ملک ،دین اور شہریت سے کوئی تعلق نہیں ،اسلامی ممالک اور مسلمان دہشت گردی کا سب سے زیادہ نشانہ بنے ہیں ۔نیوزی لینڈکاسانحہ اس کی تازہ مثال ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے خلاف یکطرفہ پراپیگنڈہ کرکے انھیں شدت پسند ،انتہاپسند اور دہشت گرد ثابت کرنے کے لیے باربارمسلم ممالک میں مہم جوئی کی جاتی ہے لیکن جتنی قوت سے مغرب استعماری قوتیں جارحیت کرتی ہیں انھیں اسی شدت کے ساتھ شکست کا سامنا کرنا پڑتاہے ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جب کسی اقلیت کے خلاف کسی مسلم شخص یا گروہ کے خلاف دانستہ یا نادانستہ کوئی کاروائی ہوجاتی ہے تو سول سوسائٹی سمیت سیاسی ومذہبی جماعتیں تک مذمت میں اتنا آگے چلے جاتے ہیں کہ انھیں پوری دنیا میں مسلمانوں پر ہونے والے ظلم تک دکھائی نہیں دیتے ۔صرف پوائنٹ اسکورنگ کے لیے یا مغرب کی خوشنودی کے لیے اپنی حدود تک پھلانگ جاتے ہیں۔
الحاج چوہدری سعید احمد نے کہا کہ کسی شخص کے انفرادی فعل پوری مسلم امہ پر تھوپنے کی کوشش کی جاتی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button