جہلم

این ایچ اے نے جی ٹی روڈ جہلم پر لگائے گئے غیر قانونی آئی کیٹس اتار دیئے

جہلم: نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے اعلیٰ حکام نے جی ٹی روڈ پر لگائے گئے غیر قانونی آئی کیٹس اتار دیئے۔

تفصیلات کے مطابق جی ٹی روڈ پر واقع ایک مقامی میرج ہال اور ریسٹورنٹ کے مالک نے اپنے میرج ہال کے سامنے جی ٹی روڈ پر غیر قانونی آئی کیٹس چار انچ اونچے لگائے تھے جس سے گاڑیوں ،کاروں اور موٹرسائیکلوں کے ٹائر پھٹ رہے تھے جبکہ اس ضمن میں کئی حادثات ہوتے ہوتے بچے۔

جہلم کے ممتاز سماجی راہنما احمد صفوان مرزا نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے اعلی حکام سے اس کی شکایت کی جس پر انہوں نے نوٹس لیتے ہوئے آج یہ آئی کیٹس سڑک سے نکال دیے ہیں ۔

جہلم کے تمام سماجی معززین شہر اور تاجروں نے احمد صفوان مرزا کے اس اچھے اقدام پر خوشی کااظہار کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button