جہلم

یونیورسٹی اور ٹیکنیکل سنٹر سمیت تعلیمی سرگرمیوں کو فروغ دیں گے۔ چیئرمین جوزف رابرٹ

جہلم: جوزف رابرٹ چیئرمین (سی ٹی ٹی سی) عمران اظہر "الیاس صادق وٹو "ظفر اقبال گل”ایرک وکٹرنے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ عدالتی حکم پر (ادارہ پی سی) پراپرٹی کرسچن شالوم سنٹر سول لائن جہلم کی ذمہ داریاں 7 مارچ کو سنبھال کر عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر حکمت عملی مرتب کرنی شروع کر رکھی ہے۔

انہوںنے کہا کہ پچھلے کئی سالوں سے شا لوم سینٹر پر ناجائز قابض ایڈون عامرجوکہ شالوم سینٹر میں بطور ملازم خدمات سرانجام دے رہا تھا بااثر افراد کی سرپرستی کیوجہ سے غیر قانونی طریقے سے شالوم سنٹر پر قابض تھے ،جہلم سمیت ضلع بھر کی عوام کے لیے یونیورسٹی "ٹیکنکل انسٹیٹیوٹ کے قیام کے لیے منصوبے پر بہت جلد حکمت عملی مرتب کی جائیگی تاکہ بیروز گار نوجوانوں کو ہنر مند بنا کر روزگارحاصل کرنے کے قابل بنایا جا سکے۔

علاقہ کی سیاسی سماجی اور مذہبی، شہری ، رفاحی ، فلاحی تنظیموں کے عمائدین سمیت شہریوں نے نئی انتظامیہ کو اپنے تعاون کا یقین دلایا اور امید ظاہر کی شالوم سینٹر کی ذمہ داریاں سنبھالنی والی قیادت جوزف رابرٹ چیئرمین (سی ٹی ٹی سی) عمران اظہر "الیاس صادق وٹو "ظفر اقبال گل”ایرک وکٹرا حسن طریقے سے خدمات سرانجام دیں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button