پنڈدادنخان

کورونا ایس او پیز کی اڑ میں تاجروں کی تذلیل ناقابل برداشت ہے۔ چوہدری محمد زبیر جمیل

پنڈدادنخان: کورونا ایس او پیز کی اڑ میں تاجروں کی تذلیل ناقابل برداشت ہے، سی او میونسپل کمیٹی کا ہتک آمیز رویہ قبول نہیں، حکام بالا نوٹس لیں، کورونا ایس او پیز سمیت تمام معاملات پر انتظامیہ سے تعاون کیا ہے، تاجروں کی تذلیل برداشت نہیں۔

ان خیالات کا اظہار معروف سماجی و تاجر رہنما سابق جنرل سیکرٹری انجمن تاجران چویدری زبیر جمیل نے سی او میونسپل کمیٹی کی طرف سے تاجروں سے ناروا سلوک کی مذمت کرتے ہوئے کیا۔ چوہدری زبیر جمیل کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس ایس او پیز سمیت دیگر تمام معاملات پر ہمیشہ انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کیا ہے اور آئندہ بھی کریں گے مگر سی او میونسپل کمیٹی کا ہتک آمیز رویہ قابل نہیں۔

چویدری زبیر جمیل نے کہا کہ حکومتی نوٹیفکیشن میں جن شاپس کو اوپن رکھنے کی اجازت ہے ان پر بھی جرمانے کیے جا رہے اور ساتھ ان کی تذلیل کی جاتی ہے جو ناقابل برداشت ہے۔ اگر سی او میونسپل کمیٹی کی یہ ہی روش رہی تو بھرپور احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تاجر ملکی معیشت میں بہتری کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں، حکومت انکا تحفظ یقینی بنائے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button