پاکستان پیپلز پارٹی ہی 90 فیصد محنت کش عوام کی نمائندہ جماعت ہے۔ چوہدری تسنیم ناصر گجر

0

پڑی درویزہ: پاکستان پیپلز پارٹی ہی 90فیصد محنت کش عوام کی نمائندہ جماعت ہے ۔ تسنیم ناصر گجر ، وقت کا تقاضا ہے کہ پارٹی کی قیادت نئی نسل کے ہاتھوں میں ہو نی چاہیے ۔ راجہ پیندا خان ۔ مغل آباد تحصیل سوہاوہ میں پاکستان پیپلز پارٹی یونین کونسل کوہالی کی تنظیم سازی اجلاس میں ضلعی صدر اور دیرینہ کارکن کی گفتگو۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی ضلع جہلم کے صدر اور سابق امیدوار برائے ایم این اے چوہدری تسنیم ناصر گجر اور پی پی پی تحصیل سوہاوہ کے صدر اور سابق امیدوار برائے ایم پی ا ے مرزا عبدالغفار نے تھانہ ڈومیلی کے علاقہ کا تنظیمی دورہ کیا۔

ان کے ہمراہ پی پی پی تحصیل سوہاوہ کے جنرل سیکریٹری شیخ انیس احمد آف ڈومیلی، پی پی پی سوہاوہ سٹی کے صدر شوکت علی ، پی پی پی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری اصغر علی اورپی پی پی یونین کونسل پھلڑے سیداں کے صدر سید امجد بخاری تھے ۔

یونین کونسل کوہالی کی تنظیم سازی کے سلسلے میں مغل آباد کے مقام پر سید شبیر حسین شاہ نے مہمانوں کا استقبال کیا ۔ اجلاس میں گوڑھ اتم سنگھ سے پی پی پی کے دیرینہ کارکن راجہ پیندا خان نے پارٹی میں بھر پور طریقے سے واپس شمولیت کا اعلان کیا ۔

شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ پیندا خان نے بتایا کہ فرانس میں قیام کے دوران بھی وہ پی پی پی کے عہدیدار رہے ہیں وہ محسوس کرتے ہیں کہ وقت کے تقاضوں کو مد رکھتے ہوئے آج نئی نسل کو پارٹی قیادت کرنی چاہیے بلاول بھٹو زرداری جس کی زندہ مثال ہیں ۔

اس موقع پر شرکاء کے متفقہ فیصلے کے مطابق پی پی پی یونین کونسل کوہالی کے سید شبیر حسین شاہ کو صدر اور محمد شفیق کو جنرل سیکریٹری نامزد کر دیا گیا ۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر اور سابق امیدوار برائے ایم این اے چوہدری تسنیم ناصر گجر ، تحصیل صدر اور سابق امیدوار برائے ایم پی اے مرزا عبدالغفار نے ملے جلے الفاظ میں کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک کے 90فیصد محنت کش ، غیر زراعت پیشہ ، کھیت مزدور عوام کی نمائندہ جماعت ہے ۔

دونوں عہدیداران نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ ڈومیلی میں پاکستان پیپلز پارٹی کی تنظیم سازی اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ یہاں عوام پی پی پی سے آج بھی محبت کرتے ہیں اور دن بدن جوق در جوق پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں ۔

واضح رہے کہ چند روز قبل وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اسی یونین کونسل میں ایک دور ہ کیا ہے جبکہ باشعور عوام کی رغبت پی پی پی کی طرف دکھائی دیتی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.