پنڈدادنخاناہم خبریں

جہلم سمیت پنجاب بھر میں مختلف پروجیکٹ کے تحت کروڑوں پودے لگائے جا رہے ہیں۔ سردار سبطین خان

پنڈدادنخان: صوبائی وزیر جنگلات سردار سبطین خان کا دورہ ضلع جہلم، بلین ٹری سونامی پروگرام کے تحت موضع پیر دا کھاڑہ ضلع جہلم میں گرین پاکستان ڈے کے موقع پر پودا لگایا اور مہم کا آغاز کیا۔

تفصیلات کے مطابق تعلیمی اداروں اور مختلف مقامات پر پانچ ہزار پودے لگائے، اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ صوبہ پنجاب میں 46 کروڑ سے پودے لگائے جا رہے ہیں، پودوں کی مانیٹرنگ اور انکی دیکھ بھال کے لئے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

اس موقع پر ڈویژنل فارسٹ آفیسر سدھیر احمد مغل نے ضلع جہلم میں لگائے گئے پودوں بارے تفصیلات سے آگاہ کیا اور بتایا ہے کہ رواں سال ضلع بھر میں میں 2 ملین سے زائد پودے لگانے کے ہدف پر کام تیزی سے جاری ہے ، ضلع میں قائم مختلف محکموں کی مدد سے ضلع میں پودے لگانے اور شہریوں کو آگاہی دینے کے لئے کام کر رہے ہیں۔

دورہ جہلم کے موقع پر صوبائی وزیر جنگلات سردار سبطین خان نے دربار پیر کھارا شریف میں شجر کاری مہم کا آغاز کیا اور دربار پیر کھارا کے احاطہ میں پودا لگایا ہے۔

صوبائی وزیر جنگلات سردار سبطین خان نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکے گرین ویژن کے مطابق پنجاب بھر میں مختلف پروجیکٹ کے تحت کروڑوں پودے لگائے جا رہے ہیں، آنے والی نسلوں کو گرین پاکستان کا تحفہ دے سکیں گے۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان میاں مراد حسین نیکوکارا، سب ڈویژنل آفیسر سید وقاص احمد، سمیت فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ کے علاوہ سول سوسائٹی صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button