تجاوزات کے سلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان اور مرکزی انجمن تاجران پنڈدادنخان کی اہم میٹنگ

0

پنڈدادنخان: اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان گوہرزمان وزیر اور مرکزی انجمن تاجران پنڈدادنخان کی اہم میٹنگ تجاوزات کے سلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنر آفس پنڈدانخان میں ہوئی۔

شہر میں ناجائز تجاوزات گرانے کے لیے نوٹس جاری ہو چکے ہیں اور چند روز کے اندر ہی تجاوزات گرانے کا سلسلہ باقاعدہ طور پر شروع ہو جائے گا جبکہ انجمن تاجران پنڈدادنخان اور تحصیل انتظامیہ باہمی تعاون کے ساتھ تاجروں کو منظور شدہ شیڈول کے مطابق تھڑے اور چھجے کے علاوہ تمام قسم کی تجاوزات کو ختم کرنے پر بات چیت ہوئی۔

مقامی انتظامیہ، میونسپل کمیٹی پنڈدادنخان اور مرکزی انجمن تاجران کی طرف سے بازاروں کا وزٹ کرنے کے بعد لائے عمل باہمی تعاون سے تشکیل دیا جائے ،گا مرکزی انجمن تاجران حکومت سے ہر قسم کا تعاون کرتے ہوئے ناجائز تجاوزات کو خود ختم کرنے کی کوشش کرائے گی، دوسری صورت میں انکروچمنٹ عملے کے ذریعے ناجائز تجاوزات کو گرایا جائے گا۔

اس میٹنگ میں مرکزی انجمن تاجران کی طرف سے صدر خواجہ شکیل احمد جنرل سیکرٹری چودھری زبیر سرپرست، چودھری سلیم باگڑی چیئرمین، لیاقت علی نائب صدر انجمن تاجران، چودھری جلیل سینئر رکن انجمن تاجران، حاجی ریاض احمد، سید فخر عباس شاہ سرپرست اعلی، حافظ عبد الوحید کے علاوہ متعدد تاجروں نے شرکت کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.