جہلم

ضلع بھر میں بھٹے بند ہونے کی آڑ میں اینٹوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کا خدشہ

جہلم: ضلع بھر میں بھٹے بند ہونے کی آڑ میں اینٹوں کی قیمتوں میں ہوشربااضافے کا خدشہ ، غریب عوام سے چھت کی سہولت چھیننے کی کوششیں جاری ، شہریوں کا اعلیٰ حکام سے بھٹہ خشٹ مالکان کو نرخوں میں اضافہ کرنے سے روکنے کا مطالبہ ۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے ماحول کو سموگ سے محفوظ اور صحت مند بنانے کیلئے اینٹوں کے بھٹوں کو 20اکتوبر تا 31دسمبر 2018تک بند رکھنے کے فیصلے کو جواز بنا کر جہلم ضلع بھر میں موجود بھٹہ خشت مالکان نے ایکا کر کے اینٹوں کی فی ہزار قیمت میں اضافہ کرنے کی ٹھان لی ،اینٹوں کی قیمت میں متوقع اضافے کے باعث نجی شعبہ کے ساتھ ساتھ سرکاری طور پر تعمیراتی امور شدید متاثر ہونے کے خدشات لاحق ہوچکے ہیں اور اسکے ساتھ ساتھ بلیک میں اینٹوں کی فروخت کا سلسلہ بھی چل نکلے گا۔

جہلم کے شہریوں وقاص، عثمان، ارشد، جمشید، ابراہیم، عمر س، حذیفہ و دیگر نے بھٹہ خشت مالکان کی جانب سے اینٹوں کی قیمتوں میں خود ساختہ متوقع اضافے کو غیر قانونی اور غریب طبقے پر کاری ضرب قرار دیتے ہوئے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ بھٹہ مالکان کو پرانے نرخوں پر اینٹیں فروخت کرنے کا پابند بنایاجائے تاکہ آنے والی مہنگائی کی لہر کو روکا جا سکے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button