دینہ

سعودی عرب میں ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہونیوالے نوجوان کی رسم قُل ادا کر دی گئی

دینہ: سعودی عرب میں ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہونیوالے دینہ کے رہائشی نوجوان کی رسم قُل ادا کر دی گئی ،قُل شریف میں علاقہ بھر کی مذہبی ،کاروباری ،سیاسی شخصیات سمیت کثیر تعداد نے شرکت کی ،مرحوم کی ایصال ثواب کے لئے دعا ۔

یہ خبر بھی پڑھیں: دینہ کا نوجوان سعودی عرب کے شہر نجران میں ٹریفک حادثہ میں جاں بحق

تفصیلات کے مطابق دینہ کے نواحی علاقہ بوڑا جنگل کا رہائشی اور معروف شخصیت چوہدری شاہد کا چچا زاد بھائی اور عمر پرویز کا بہنوئی 32سالہ چوہدری سرفراز ممتاز جوکہ سعودی عرب کے شہر نجران میں ٹریفک حادثہ میں زخمی ہو گیا تھا اور 10ماہ سے کوما میں رہنے کے بعد دم توڑ گیا تھا جس کی رسم قل آبائی گاؤں بوڑا جنگل دینہ میں ادا کی گئی ۔

رسم قل کی تقریب میں خصوصی دعا پیر نذیر قاسم موہڑوی آستانہ عالیہ بوڑا جنگل شریف نے کی جس میں علاقہ بھر کی مذہبی ،کاروباری ،سیاسی شخصیات سمیت کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button