جہلم شہر کی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار، شہریوں کی قیمتی گاڑیاں کھٹارہ بننے لگیں

0

جہلم: اندرون شہر کی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ،شہریوں کی قیمتی گاڑیاں کھٹارہ بننے لگیں، شہریوں نے منتخب ممبران قومی و صوبائی اسمبلی سے شہر کی سڑکیں تعمیر و مرمت کروانے کا مطالبہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق حالیہ بارشوں سے اندرون شہر کی سٹرکیں گڑھوں میں تبدیل ہو چکی ہیں جس کیوجہ سے شہریوں کی گاڑیاں ، موٹر سائیکلیں حادثات کا شکار ہو رہی ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ جہلم شہر کی سڑکوں پر پچھلے 10 سالوں سے کوئی توجہ نہیں دی گئی جبکہ رواں ماہ ہونے والی بارشوں سے شہر کی سڑکیں ندی نالوں کی منظر کشی کرتی رہی ہیں سڑکوں پر پانی کھڑا ہونے سے شہر کی تمام سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی ہیں۔

شہریوں نے منتخب ممبران قومی و صوبائی اسمبلی سمیت متعلقہ افسران سے مطالبہ کیاہے کہ شہر کی سڑکوں کی تعمیر و مرمت کروائی جائے تاکہ شہری اس عذاب سے بچ سکیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.