پنڈدادنخان

حکومت کا ناجائز تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری، 1 کنال 5 مرلے سرکاری زمین واگزار

پنڈدادنخان: حکومت پنجاب کی ہدایت پر ناجائز قبضہ تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رہے گا اور بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی۔

ان خیالات کا اظہار موضع مال چاہی میں ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر میاں مراد حسین نیکوکارا نے کیا۔

انہوں نے کہا کہ آج کی کارروائی کے دوران پنجاب حکومت کی ہدایت پر ایک کنال 5 مرلے سرکاری زمین واگزار کرائی گی ہے اور آپریشن بلا تعطل جاری رہے گا، تمام متعلقہ ادارے اس سلسلہ میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر میاں مراد حسین نیکوکارا کی سربراہی میں آپریشن کیا گیا جس میں ایس ڈی پی او سلیم خٹک سمیت پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود رہی، میونسپل کمیٹی اور محکمہ مال کے اہلکاروں کی بڑی تعداد نے مشترکہ آپریشن میں حصہ لیا۔ سماجی حلقوں نے انتظامیہ کے اقدام کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button