دینہ میں بارش، سردی میں اضافہ ،وقفے وقفے کی بارش سے گلیاں محلے پانی سے بھر گئے

0

دینہ: دینہ میں بارش کے باعث سردی کی لہر میں اضافہ ،سارا دن وقفے وقفے کی بارش سے گلیاں محلے پانی سے بھر گئے ،صفائی نہ ہونے کی وجہ سے گلی محلے تالاب کا منظر پیش کرنے لگے ،نالیوں کا گندا اور بد بو دار پانی گلیوں میں جمع ہو گیا ،مچھروں کی بہتات میں اضافہ ۔

تفصیلات کے مطابق دینہ میں صبح سے وقفے وقفے سے جاری بارش کے باعث سردی کی لہر میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا ،بارش کی وجہ سے دینہ شہر اور گردونواح کی گلیاں محلے پانی سے بھر گئے۔

متعدد محلوں کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے نالیوں کا گند گلیوں میں تیرنے لگا ،ہر طرف بد بو ،منگلا روڈ پر بھی پانی کھڑا ہو گیا ،گلی محلوں اور سڑکوں پر جمع نالیوں کے گندے پانی کی وجہ سے مچھروں کی بہتات میں اضافہ ہو گیا۔

شہریوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم سے اپیل کی ہے کہ دینہ شہر میں گلی محلوں کی صٖفائی کے لئے موثر اقدامات کیئے جائیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.