جہلم

مسٹر جہلم ، جونیئر مسٹر جہلم اور مسٹر کالجیٹ کے مقابلے، سعد بٹ اور مشاہد نے میدان مار لیا

جہلم: باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن جہلم کے زیر اہتمام مسٹر جہلم ، جونیئر مسٹر جہلم ، مسٹر کالجیٹ کے مقابلے، سعد بٹ مسٹر جہلم اور مشاہد جونیئر مسٹر جہلم اور مسٹر کالجیٹ کے انعام لے اڑے، مہمانان خصوصی سابق مسٹر ایشیا یحییٰ بٹ اور اے سی جہلم ذوالفقار احمد تھے ۔

تفصیلات کے مطابق جہلم باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ڈسٹر کٹ سپورٹس جمنزیم میں مسٹر جہلم ، جونیئر مسٹر جہلم اور مسٹر کالجیٹ 2018کے مقابلے منعقد ہوئے جس میں ضلع بھر سے مختلف کلبو ں کے درجنوں کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

مقابلوں کے مہمانان خصوصی سابق مسٹر ایشیا یحییٰ بٹ ، سابق مسٹر جہلم استاد چھارا، مسٹر گرینڈ ماسٹر چوہدری اقبال تھے جبکہ سماجی شخصیات میں جمیل احمد میر،جاوید آف لندن ، ظہور عالم بٹ، ڈویژنل سیکرٹری باڈی بلڈنگ ڈاکٹر نبیل ، سابق مسٹر جہلم استاد عبدالرحمن مانی،صدر خواجہ عامر امیر، ، امین میرکے علاوہ سینکڑوں شائقین نے شرکت کی۔

ججز کے رزلٹ کے مطابق سعد بٹ مسٹر جہلم ، مشاہد جونیئر مسٹر جہلم اور مسٹر کالجیٹ قرار پائے ۔مہمان خصوصی نے 2018کے کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔جبکہ یہ مقابلے اور تقریب کا اہتمام نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کیلئے چیئرمین جمیل احمد میر ،سرپرست اعلیٰ حسن بٹ کے علاوہ تاجروں نے ملکر کروایا جس پر باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کی انتظامیہ نے ان کا بھر پور شکریہ ادا کیا۔

اس تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر)عبدالستار عیسانی تھے جو کسی مصروفیت کی وجہ سے نہ آسکے جبکہ انہوں نے اپنا نمائندہ اپنی کمی پوری کرنے کیلئے بجھوا دیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button