پنڈدادنخان

ایسٹر کا تہوارامن ،محبت اور بھائی چارے کا پیغام دیتا ہے۔ آرچ بشپ ڈاکٹر جوزف ارشد

پنڈدادنخان: ایسٹر (عید قیامت المسیح) کا تہوارامن ،محبت اور بھائی چارے کا پیغام دیتا ہے، پاکستان میں اقلیتوں کو اپنے مذہبی تہوار آزادی سے منانے حکومت اور انتظامیہ مکمل تعاون کرتی ہے ،ہم خوش نصیب لوگ ہیں کے ہم پاکستان جیسے ملک کے باسی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ایسٹر کے تہوار کے موقع پر آرچ بشپ ڈاکٹرجوزف ارشدنے میڈیا نمائندگان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسٹر (عید قیامت المسیح)کا تہوار مسیحی برادری کی روزوں کے بعد کی بڑی عید ہے یسوع مسیح نے لوگوں میں امن ،محبت اور بھائی چارے کا پیغام دیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مسیحی برادری ایسٹر کے تہوار سمیت اپنے تمام مذہبی تہوار جوش جذبہ اور آزادی سے مناتے جس کے لیے حکومت سمیت انتظامیہ کی طرف سے بھرپور رتعاون کیا جاتا ہے، عید تہوار کے علاوہ ملک بھر میں عبادت گاہوں کے لیے سکیورٹی کے بہترین انتظامات کیے جاتے ہیں جو کہ اقلیتوں کے تحفظ کا منہ بولتا ثبوت ہے، چند ایک واقعات ایسے بھی سامنے آتے ہیں جہاں اقلیتوں کی حق تلفی کی جاتی ہے جس کی روک تھا م کے لیے موثر اقدامات کی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت سے اپیل کرتے ہیں ہم خوش نصیب لوگ ہیں کے ہم پاکستان جیسے ملک کے باسی ہیںمیری تمام ہم وطنوں سے اپیل ہے کہ موجودہ صورت حال کے پیش نظر حکومتی احکامات پرعمل کریں تاکہ عالمی وبا کے پھیلاو پر قابو پایا جاسکے آرچ بشپ ڈاکٹرجوزف ارشد نے مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد دیتے ہوئے افواج پاکستان اور ملکی ترقی و سلامتی کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button