کھیوڑہ

اسلامی جمہوریہ پاکستان میں بسنے والے ہر طبقے کی نظر تحریک لبیک پاکستان پر ہے۔ عاصم اشفاق رضوی

کھیوڑہ: جامع مسجد یارسول اللہ کھیوڑہ میں تحریک لبیک یارسول اللہ کھیوڑہ کے زیر انتظام محفل بسلسلہ معراج النبیﷺ منعقد کی گئی، محفل کا آغاز تلاوت قرآن پاک و نعت رسول مقبول ﷺ سے کیا گیا۔

عاصم اشفاق رضوی ضلعی امیر تحریک لبیک یارسول اللہ کا کھیوڑہ آمد پر والہانہ استقبال کیا گیااور خصوصی خطاب علامہ عاصم اشفاق رضوی ضلعی امیر جہلم نے کیا

عاصم اشفاق رضوی ضلعی امیر تحریک لبیک پاکستان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں بسنے والے ہر طبقے کی نظر تحریک لبیک پاکستان پر ہے اور لبیک یا رسول اللہ ﷺ کی صدائیں ہر طبقہ فکر کے لئے امید کا پیش خیمہ بن چکی ہیں۔

محفل میں خصوصی شرکت امیر پی پی 27حافظ اعجاز رضوی نائب ناظم اعلی تحصیل پنڈدادنخان الحاج غلام عباس قادری علماء اہلسنت اور ان کے علاوہ عاشقان رسول ؐ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button