جہلم

المدد دسترخوان کا قیام حقوق العباد کی بہترین مثال ہے۔ چوہدری عابد محمود، راجہ نوبہار خان

جہلم پریس کلب کے سابق صدر چوہدری عابد محمود ، سابق چیئرمین راجہ نوبہار خان نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ جہلم پریس کلب کے معروف سینئر صحافی صدر پرنٹ میڈیا میاں محمد ساجد کی جانب سے المدد دسترخوان کا قیام حقوق العباد کی بہترین مثال ہے ۔ غریب نادار بے سہارا افراد کو کھانا کھلانا اللہ کریم کے نیک و مقرب بندوں کا شیوہ ہے ، ہر کامیاب انسان کا دستر خوان وسیع ہوتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے المدد دسترخوان کی دعائیہ تقریب کے موقع پر اخبار نویسوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہا کہ مجاہد آباد اولڈ جی ٹی روڈ پر قائم المدد فری دسترخوان سے روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں افراد پیٹ بھر کر کھانا کھاتے ہیں، مخیر حضرات کے مالی تعاون کیوجہ سے روز بروز دسترخوان پر آنے والے افراد کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہو رہاہے ۔

انہوںنے کہا کہ جس طرح غریب سفید پوش افراد کو باعزت طریقے کے ساتھ پیٹ بھر کے کھانا مہیاکیا جاتا ہے وہ اپنی مثال آپ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دسترخوان پر آنے والے افراد کی عزت نفس کا خاص خیال رکھا جاتا ہے ، جس کیوجہ سے دسترخوان پر سینکڑوں افراد پیٹ بھر کے کھانا کھاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میاں محمد ساجد کی جانب سے غریب نادار بے سہار افراد کو ممکن حد تک ریلیف پہنچانے کے لئے فری دسترخوان کا آغاز انتہائی خوش آئند اور قابل ستائش ہے ، انہوں نے مخیر حضرات سے مطالبہ کیا ہے کہ اس کارِخیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ یہ سلسلہ بغیر کسی رکاوٹ کے جاری و ساری رہ سکے ۔

اس موقع پر چوہدری محمد ریاض گوندل، مرزا کفیل بیگ کیف، عامر شبیر کیانی ، عبدالغفارآزاد، غلام عباس شہزاد بٹ ، چوہدری مہربان حسین خالق تنویر ، مرزا قدیر بیگ، سید ناصر حسین شاہ ، میاں محمد طاہر،غزن ساجدسمیت دیگر بھی موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button