پنڈدادنخان

پنڈدادنخان کے ہونہار سپوت بلاول اقبال کی انگلینڈ کاؤنٹی کرکٹ میں تبادہ کن باولنگ، شہر کا نام روشن کر دیا

پنڈدادنخان کے ہونہار سپوت بلاول اقبال نے لندن میں کرکٹ کی تباہ کن باولنگ کر کےاپنے شہر کا نام روشن کر کے اہل علاقہ کا سر فخر سے بلند کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پنڈ دادنخان شہر سے تعلق رکھنے والے کرکٹ کے معروف آل راؤنڈر بلاول اقبال جو کہ محمد اقبال مرحوم کے بیٹے اور معروف سماجی کارکن اور پی پی پی کے رہنما عبدالرشید بٹ فیاض بٹ ممتاز بٹ اور محمد نذیر بٹ عرف فوجی کے بھتیجے ہیں نے انگلینڈ میں جاری کاؤنٹی کرکٹ کے ایک میچ میں اپنی تباہ کن باؤلنگ کراتے ہوئے اپنے سپیل کے 4اوورز میں صرف 18 رنز دیگر 6کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

بلاول اقبال نے Club Cc Eden Castle ky اونر بورڈ پر اپنا نام درج کرا کر اپنے ملک پاکستان اور اپنے شہر پنڈدادن خان کا نام پوری دنیا میں روشن کیا اور ہمیں قومی امید ہے کہ یہ کھلاڑی انشاءاللہ مستقبل قریب میں پاکستان ٹیم کی نمائندگی بھی کریں گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button