سوہاوہ

موسم سرما عروج پر؛ سوہاوہ میں محلہ حیدری اور دیگر کئی محلوں کے مکین پانی کے بوند بوند کو ترس گئے

موسم سرما عروج پر، سوہاوہ میں محلہ حیدری اور دیگر کئی محلوں کے مکین پانی کی بوند بون کو ترس گئے، ایک سال سے واٹر سپلائی سے پانی بند لیکن ہر ماہ بل باقاعدگی سے آرہے ہیں، بل ادا نہ کرنے کی صورت میں کنکشن کاٹنے کی کھلی دھمکی ملتی ہے ۔ اے سی تحصیل سوہاوہ سے از خود نوٹس لینے کا مطالبہ
تفصیلات کے مطابق تحصیل صدر مقام سوہاوہ شہر میں اس سردی کے موسم میں بھی متعد دمحلے بشمول حیدری محلہ کے صارفین پانی کی بوند دبوند کو ترس رہے ہیں ۔ سال بھر سے پانی کی پائپ لائنیں مکمل طور پر بند ہیں لیکن محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے اہلکار ہر ماہ پانی کا بل باقاعدی سے ان گھرانوں تک پہنچا رہے ہیں اور ساتھ صارفین کو کھلی دھمکی بھی دیتے ہیں کہ اگر بل ادا نہیں کیا جائے گا تو پانی کا کنکشن فور ی طور پر کاٹ دیا جائے گا ۔
بیان بالا صورت حال کو اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ بھی علم ہے لیکن اب حیدری محلہ اور دیگر پائپ بند والی لائیوں کے رہائشی صارفین نے اسسٹنٹ کمشنر تحصیل سوہاوہ سے مطالبہ کیا ہے وہ از خود ان گلیوں کا دورہ کریں اور پبلک ہیلتھ کے متعلقہ اہلکاران کو پہلے پائپ لائیں کھولنے کی ہدایت کریں اور پھر بل کی وصولی کا حکم صادر فرمائیں کیونکہ صارفین کے مطابق جب وہ ایک سہولت سے استفادہ ہی نہیں کریں گے تو بل کی ادائیگی سمجھ سے بالا تر ہی تصور کی جاتی رہے گی ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button