جہلم

جہلم میں لاغر بیمار جانوروں کے گوشت کی کھلے عام فروخت، صارفین بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے

جہلم: شہر اور گردونواح میں لاغر بیمار جانوروں کے گوشت کی کھلے عام فروخت جاری، صارفین بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے، ہسپتالوں میں معدہ و جگر کی بیماری میں مبتلا مریضوں کا رش ،عوامی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑگئی۔

تفصیلات کے مطابق چند ماہ قبل حکومت پنجاب نے احکامات جاری کئے تھے کہ گوشت صحت مند جانور کا ہو اور مادہ جانور کے ذبح کرنے پر سخت پابندی عائد کی گئی کیونکہ لاغر بیمار جانوروں میں ایسے جراثیم پائے جاتے ہیں جس سے انسانی جسم میں کئی قسم کی مہلک بیماریاں جنم لیتی ہیں۔

اس کے علاوہ مٹن اور بیف فروخت کرنے والے قصابوں نے دکانوں کے باہر نہ تو جالیاں لگا رکھی ہیں جو مچھر مکھیوں کو روک سکیں ، مچھر مکھیوں سے جراثیم پھیلتے ہیں ، مگر بدقسمتی سے پنجاب فوڈ اتھارٹی بھی اس پر عملدرآمد کروانے میں ناکام دکھائی دیتی ہے۔

بااثر قصابوں نے حکومتی احکامات کو ہوا میں اڑاتے ہوئے نیم مردہ لاغر ، بیمار ، مادہ جانوروں کا گوشت فروخت کرنے کے ساتھ ساتھ حفظانِ صحت کے اصولوں پر عملدرآمدکرنا بھی چھوڑ دیا ہے جس کی وجہ سے شہری قصابوں سے زہر خرید کر بچوں ، بزرگوں میں استعمال کر رہے ہیں۔

صارفین نے ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سمیت ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button