ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور کا اراضی ریکارڈ سنٹر سوہاوہ کا اچانک دورہ

0

سوہاوہ: ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور نے اراضی ریکارڈ سنٹر سوہاوہ کا اچانک دورہ کیا، افسران اور سٹاف کی حاضری چیک کی، افسران و اہلکاران کی موجودگی پر اظہار اطمینا ن کرتے ہوئے انہوں نے سائلین کو درکار مسائل کے بارے رپورٹ حاصل کی۔

انہوں نے کہا کہ لینڈ ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن کے بعد اجراء فرد، انتقالات اور رجسٹریوں کیلئے سوہاوہ سمیت تمام تحصیلوں میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ اپنے سنٹرز پر کام میں تیزی لائیں، اراضی ریکارڈ سینٹرز کا مقصد اراضی ریکارڈ کو روزانہ کی بنیادوں پر اپ ڈیٹ رکھنے اور اس سے منسلک تمام تر عوامی مسائل کا ازالہ کرنا ہے ۔

ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے اراضی ریکارڈ سینٹر کے لان کی صفائی یقینی بنانے کے لئے ضروری احکامات جاری کیے۔ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ نے سختی سے ہدایت کی کہ افسران و اہلکاران اوقات کار کی پابندی کرتے ہوئے ایس او پی کے مطابق متعلقہ عملہ سے کام لیں، انہوں نے اے سی سوہاوہ ذوالفقار احمد کو سینٹر کا دورے جاری رکھنے کی ہدایات دیں ۔

انہوں نے کہا کہ اراضی ریکارڈ سنٹر میں سائلین کو بہترین سروس کی فراہمی اے ڈی ایل آر اور انچارج سروس سنٹر کی اولین ذمہ داری ہے ۔دورہ کے دوران سائلین نے ڈی سی کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا ان مسائل کے حل کیلئے ڈی سی نے ازالہ کے لئے متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.