پابندی کے باوجود جہلم شہر میں پتنگ بازی، کیمیکل ڈور کی خرید وفروخت جاری، پولیس خاموش

0

جہلم: پابندی کے باوجود جہلم شہر میں پتنگ بازی، کیمیکل ڈور کی خرید وفروخت جاری، شہر میں درجنوں دوکاندار خونی ڈور سرئے بیچنے میں مصروف ، پولیس کاروائی سے گریزاں ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ، فیصل آباد، ملتان اور دیگر شہروں میں پتنگ بازی کے خلا ف کاروائی کے باوجود جہلم شہر میں پولیس نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے اور اب تک پتنگ بازوں یا پتنگ اور کیمیکل بیچنے والوں کے خلاف کوئی کاروائی نہیں ہو سکی۔

شہر بھر میں سرئے عام خونی ڈور اور پتنگوں کی فروخت جاری ہے اور سکولوں کے معصوم بچے دن بھر سڑکوں پر پتنگ لوٹتے حادثات کا نشانہ بن رہے ہیں۔

شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب سے جہلم شہر میں پتنگ بازی کے خلاف فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.