دینہ

دینہ میں کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر5 افراد کیخلاف مقدمہ درج

دینہ : عبدالغفار قیصرانی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایات دینہ پولیس کی کارروائیاں، کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ دینہ کے مطلوب حسین اے ایس آئی نے دوران گشت و پڑتال کرایہ داران پایاکہ مسمیان محمد آصف عباس ولد مزمل شاہ قوم سیدسکنہ مڑاریاں تحصیل کھاریاں ضلع گجرات، محمد اعظم ولد عبدالکریم سکنہ تحصیل سانگلہ ہل ضلع نانکانہ صاحب جو کہ عباس مارکیٹ میں منشی مارکیٹ عمر عباس ولد اشفاق احمد قوم قریشی سکنہ مفتیاں سے دوکان کرایہ پر لے کر رہائش پذیر تھے۔ ہر سہ کس نے اس بابت نہ تو مقامی پولیس کو کوئی اطلاع دی ہے اور نہ ہی تھانہ میں اندراج کروایاہے۔ جن کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تھانہ دینہ کے محمد اعظم ایس آئی نے دوران گشت و پڑتال کرایہ داران پایاکہ مسمیان سیدوقاص علی ولد سید ظہیر عباس قوم سید سکنہ مڑاریاں تحصیل کھاریاں ضلع گجرات،محمد عمران ولد عبدلکریم قوم کھوکھر سکنہ تحصیل سانگلہ ہل ضلع ننکانہ صاحب جو کہ عباس مارکیٹ میں منشی مارکیٹ مسمی عمر عباس ولد اشفاق احمد قوم قریشی سکنہ مفتیاں سے دوکان کرایہ پر لے کر رہائش پذیر تھے۔ ہر سہ کس نے اس بابت نہ تو مقامی پولیس کو کوئی اطلاع دی ہے اور نہ ہی تھانہ میں اندراج کروایاہے۔ جن کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button