کھیوڑہ

پاکستان کی تعمیر وترقی کیلئے مسیحی برادری کی خدمات قابل تحسین ہیں۔ راجہ افتخار احمد شہزاد

کھیوڑہ: کرسمس کی خوشیوں میں مسیحی برادری کے ساتھ شامل ہیں، پاکستان کی تعمیر وترقی کیلئے مسیحی برادری کی خدمات قابل تحسین ہیں، تحریک انصاف کی حکومت ہر پاکستانی شہری کو برابری کے حقوق کے لیے اقدمات کر رہی ہے، کرسمس کی خوشیوں میں مسیحی برادری کے ساتھ شامل ہیں۔

ان خیالات کا اظہار سابق تحصیل ناظم رہنما پی ٹی آئی راجہ افتخار احمد شہزاد نے پیس مشن انٹرنیشنل چرچ کھیوڑہ کے زیر اہتمام کرسمس میگا ایونٹ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا تحریک انصاف کی حکومت ہر شہری کو برابری کے حقوق دینے کیلئے پرعزم ہے اور پاکستان کی تعمیر وترقی کیلئے مسیحی برادری کی خدمات قابل تحسین ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کرسمس کی خوشیاں میں مسیحی برادری کے ساتھ شامل ہیں،25دسمبر کو کرسمس کی تقریبات تحصیل بھر میں موجود مسیحی برادری کے ساتھ بھر پور سے منائیں گے، مسیحی برادری کو چرچ بنانے کے لیے جگہ دلوانے کے لیے وفاقی وزیر فواد چوہدری سے بات چیت کر کے جگہ دلوانے میں ترجیح بنیادوں پر کام کریں گے۔

کرسمس کی تقریب میں علاقے بھرسے مسیح برادری نے بھرپور شرکت کی ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close