پنڈدادنخان میں ایف ایس سی کا طالب علم قلیل علالت کے بعد انتقال کر گیا

0

پنڈدادنخان: ایف ایس سی کا سٹوڈنٹ محمد شرجیل عرف شیری ولد چوہدری محمد اسلم نزد عثمانیہ گراؤنڈ پنڈدادنخان قلیل علالت کے بعد اپنے خالق حقیقی کو جاملا جوان بیٹے کی موت نے والدین شدید غم سے نڈھال کر دیا ۔

سینکڑوں اشکبار آنکھوں کے ساتھ عید گاہ شان اسلام میں نماز جنازہ ادا کی گئی اور ملحقہ قبرستان میں محمد شرجیل کو دعاؤں کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا اور دعا کی گئی کہ اللہ پاک والدین کو اچھے سے اچھا نعم البدل عطا ء فرمائے اور مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا ء فرمائے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.