جہلماہم خبریں

پیپلز پارٹی نے ملک میں جمہوریت کے تسلسل کو بحال رکھ کر ملک کو آمرانہ نظام سے بچایا۔ چوہدری تسنیم ناصر

جہلم: ہماری جماعت نے ملک میں جمہوریت کے تسلسل کو بحال رکھ کر ملک کو آمرانہ نظام سے بچایا جس کو وہ جاری رکھے گی۔

ان خیالات کااظہار سابق تحصیل ناظم پی پی پی پی کے مرکزی راہنما خواجہ محمد آصف جاوید ،طارق نسیم بٹ،انجینئر حافظ سرفرازاحمد نے خواجہ محمد آصف جاوید کے حج کے بعد ان کے اعزاز میں ضلعی صدر پی پی پی پی چوہدری تسنیم ناصر اقبال گجر کی طرف سے دیئے گئے ظہرانہ میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر پی پی پی پی کے سینکڑوں عہدیدار اور کارکن موجود تھے۔

خواجہ محمد آصف جاوید نے کہاکہ پارلیمنٹ میں صدر پاکستان کی تقریر سے پہلے مسلم لیگ ن کے ارکان اسمبلی کا بائیکاٹ کرنا سمجھ سے بالاتر ہے اور جمہوریت کے خلاف ایک سازش ہے کیونکہ حکومت نے سو دن کا جو وقت دیا ہے اس کا ہمیں انتظار ہے اس کے بعد ہم اپنا لائحہ عمل بنا کر ہماری جماعت اپنا جمہوری کردارادا کریگی۔

اس موقع پر ضلعی صدر چوہدری تسنیم ناصر اقبال نے کہا کہ ہم ضلع جہلم کو شہید ذوالفقار علی بھٹو کے خوابوں کی تعبیر بنانے کے لیے اسے منی لاڑکانہ بنائیں گے۔جبکہ پورے ضلع میں نئے سرے سے تنظیم سازی کر کے پارٹی کے لیے کام کرنے والے تمام عہدیداروں کو ذمہ داری دے کر پارٹی کو مضبوط بنایا جائیگا۔ جبکہ اس ضمن میں صوبائی صدر پی پی پی پی قمر زمان کائرہ نے تنظیم سازی کے لیے ہمیں مکمل اختیار دے دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button