پنڈدادنخاناہم خبریں

پڑھے لکھے محنتی نوجوان پولیس اہلکار ہمارے لیے فخر کے باعث ہیں۔ ڈی پی او عبدالغفار قیصرانی

پنڈدادنخان(سلیمان شہباز+عدنان یونس سے)پڑھے لکھے محنتی نوجوان پولیس اہلکار ہمارے لیے فخر کے باعث ہیں بہت کم وقت میں جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری ان کی محنت کا صلہ باری تعالیٰ بھی دے گا اور میری طرف سے ایوارڈ راجہ عثمان تصدق سب انسپکٹر کو شا باس اور مستقبل میں کامیابی کے لیے دعا بھی شامل ہے،ڈی پی او جہلم حافظ عبدالغفار قیصرانی۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ پنڈدادنخان میں پولیس ٹیم ڈی ایس پی سیف الر حمن،ایس ایچ او عبدالغفور بٹ اور ان کی بہترین ٹیم نے چند ماہ میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھر پور قانونی کارروائی کی ہے۔

اس سلسلے میں تھانہ پنڈدادنخان میں ایک پر وقار تقریب میں نوجوان سب انسپکٹر راجہ عثمان تصدق جوکہ اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں ان کو ایوارڈ دیتے ہوئے ڈی پی او جہلم حافظ عبدالغفار قیصرانی نے کہا کہ پڑھے لکھے نوجوان محنتی پولیس اہلکار فخر کے باعث ہیں ان کی محنت لگن ایمانداری کی وجہ سے جرائم پیشہ عناصر قانون کے کٹہرے میں آچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ انکو ان کی کا رکردگی کا اجر دے گا اور ہم بھی ایوارڈ کی صورت میں ان کی کارکردگی کو سراہتے ہیں اور توقع ظاہر کرتے ہیں کہ یہ پہلے سے بھی زیادہ محنت لگن سے کام کریں گے جوکہ ہماری ذمہ داری بھی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button