جہلماہم خبریں

جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف گھیرا تنگ، 14 ملزمان اسلحہ اور منشیات سمیت گرفتار

جہلم: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرشاکر حسین داوڑ کی کمانڈ میں پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف گھیرا تنگ ، 14 ملزمان اسلحہ اور منشیات سمیت گرفتار، پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابقASIابرار حسین پولیس چوکی کالا گجراں نے کارروائی کرتے ہوئے زیر تفتیش مقدمہ کے 2 ملزمان شہزاد اسلم ولد محمد اسلم ساکن ضلع گجرات سے پسٹل30بور معہ روندز اور یاسر عباس ولد نذر محمد ساکن ضلع سرگودھا سے پسٹل30بور معہ روندز برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

SIاشتیاق احمد تھانہ صدر نے کارروائی کرتے ہوئے زیر تفتیش مقدمہ کے ملزم عدنان اسلم ولد محمد اسلم ساکن لنگرپور سے پسٹل9MMمعہ روندز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

ASIنعیم اقبال تھانہ چوٹالہ نے کارروائی کرتے ہوئے زیر تفتیش مقدمہ کے ملزم مبین حسین عرف ندیم ولد سلیمان احمد ساکن جمرغال جہلم سے پسٹل30بور معہ روندز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

SIنذیر احمد تھانہ سوہاوہ نے کارروائی کرتے ہوئے زیر تفتیش مقدمہ کے ملزم اسامہ ساجد ولد ساجد محمود ساکن سوہاوہ سے پسٹل30بور معہ روندز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

SIمظہر حسین تھانہ ڈومیلی نے کارروائی کرتے ہوئے زیر تفتیش مقدمہ کے ملزم راجہ صدام ولد محبوب کیانی ساکن پنڈوری سوہاوہ سے پسٹل30بور معہ روند برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

SIعبدالرحمٰن تھانہ پنڈدادنخان نے کارروائی کرتے ہوئے ریز تفتیش مقدمہ کے ملزم وقار عرف کالا ولد محمد انار ساکن ہرن پور پنڈدادنخان سے پسٹل30بور معہ روندز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

ASIمحمد ریاض تھانہ پنڈدادنخان نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم اظہر علی عرف چونڈی ولد محمد اسلم ساکن بھیرہ ضلع سرگودھا سے پسٹل30بور معہ روندز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

ASIحسن رضاتھانہ جلالپور شریف نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد خرم احمد ولد مظفر خان ساکن پنڈدادنخان سے پسٹل30بور معہ روندز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

SIمسعود احمد انچارج چوکی کھیوڑہ نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان علی حماد الحسن اور علی حنان پسران فضل عباس ساکن پیر مصطفٰی پنڈدادنخان سے330گرام چرس اور10لیٹر شراب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

ASIفرخ شبیر انچارج پولیس چوکی دھریالہ جالپ نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم نثار احمد ولد محمد نواز ساکن پنڈدادنخان سے 10لیٹر دیسی شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

ASIاصغر علی تھانہ پنڈدادنخان نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم ندیم شہزاد ولد عبدالحمید ساکن پنن وال سے5لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

ASIغلام عباس تھانہ پنڈدادنخان نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم سہیل احمد ولد محمد رمضان ساکن سوڈی گجر سے 10لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button