نکودر کی تاریخ میں پہلی بار دس سال بعداچھے میلے کا انعقاد ہوا اور قوالی کا پروگرام بھی اچھا ہوا، چوہدری فیضان طالب

0

دینہ: نکودر کی تاریخ میں پہلی بار دس سال بعداچھے میلے کا انعقاد ہوا اورقوالی کا پروگرام بھی اچھا ہوا۔

ان خیالات کا اظہار خیال چوہدری فیضان طالب رکن پاکستان تحریک انصاف نکودر نے اخبار نویسوں سے گفتگوکرتے ہوئے ۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلی بار دس سال بعد اچھے میلے کا انقعاد ہوا قوالی بھی ہوئی اور دربار پر چادر بھی چڑھائی گئی،اور لنگر کا وسیع اہتمام کیاگیاتھا،اہلیان نکودر مبارکباد کی مستحق ہے انکے علاوہ والی بال میچ میں بھی نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

چوہدری فیضان طالب کا مزید کہناتھا کہ مسلم لیگ ن کے دور میں بچوں کیلئے جھولے اور دوکانداروں سے رشوت وصول کی جاتی تھی پھر دوکان اور جھولے لگانے کی اجازت ملتی تھی، اس بار غریب کا حق کسی کو کھانے نہیں دیا گیاتاریخ میں پہلی بار کرپشن سے پاک صاف میلے کا انعقاد ہوا،مسلم لیگ ن کے دور میں بدمعاشی کرنے والوں کا راج تھا،اس بار جھولے اورد دکاندار بہت خوش ہیںانشاء اللہ آنے والے میلوں پر بھی اس سے بہتر انتظامات کئے جائیں گے اور جن دوستو ں بھائیوں،بزرگوں نے تعاون کیا انکا دل سے شکر گزار ہوں۔

اس تقریب کے مہمان خصوصی چوہدری فرخ الطاف ایم این اے پاکستان تحریک انصاف جہلم،چوہدری فوق شیر باز تحصیل ناظم دینہ اور چوہدر ی شہباز حسین سابق وفاقی وزیر تھے،مہمانوں نے فیتہ کاٹ کرافتتاح کیا،اور دربار پر چادریں چڑھائیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.