یوم عاشور کے موقع پر ریسکیو 1122 جہلم نے 1742 عزاداروں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی

0

جہلم: یوم عاشور کے موقع پر ریسکیو 1122جہلم نے1742 عزاداروں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور 06 عزاداروں کو ہسپتال منتقل کیا۔

تفصیلات کے مطابق یوم عاشورہ کے پیش نظر ریسکیو 1122جہلم نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر فیصل محمود کی زیر نگرانی ضلع جہلم کی چاروں تحصیلوں پنڈدادنخان، دینہ،سوہاوہ اور تحصیل جہلم کی تمام امام بارگاہ، امام بارگاہ امامیہ، امام بارگاہ ذینبیہ، شیشہ گراؤنڈ،امام بارگاہ جعفریہ، قلعہ روہتاس،شیخوپور دینہ اور پنڈدادنخان کی بڑی مجالس اور جلوسوں کو میڈیکل کور فراہم کیا

ریسکیو 1122 کی 14یمبولینسز ،03 فائیر وہیکل 135 ریسکیو اہلکار اور 70 سے زائد ریسکیو رضاکاروں نے حصہ لیا۔ اس موقع پر 15 سے زائد میڈیکل کیمپ اور اتنی ہی موبائل ریسکیو پوسٹیں قائم کی گئیں۔ تمام جلوسوں کے میڈیکل کور کے دوران1742 سے زائد زخمی عزاداروں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ 06 عزاداروں کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد قریبی ہسپتال منتقل کیاگیا۔

تحصیل دینہ میں 538 عزاداروں کو ابتدائی طبی امداد دی جبکہ 2 کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کیا، تحصیل جہلم میں 684 عزاداروں کو ریسکیو جوانوں نے بروقت طبی امداد دی، تحصیل پنڈدادنخان میں 457 عزاداروں کو ریسکیو جوانوں نے بروقت طبی امداد دی۔

یکم محرم الحرام سے یوم عاشورہ تک جلوس اور مجالس کے دوران انتہائی ایمانداری اور جانفشانی سے خدمات سر انجام دینے پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر فیصل محمود نے ریسکیو اہلکاروں کو شاباش دی، ان کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ ریسکیو 1122 کے جوان کسی ایمرجنسی صورت حال سے نمٹنے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں اور ریسکیو 1122 کا ہر جوان جذبہ خدمت سے سرشار ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.