جہلماہم خبریں

جہلم کے نواح میں ٹرین کے زد میں آ کر 60 سالہ شخص جاں بحق

جہلم: ٹرین کے زد میں آکر 60 سالہ شخص جاں بحق، لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق سرائے عالمگیر چھپراں پھاٹک کے نزدیک ریلوے لائن کراس کرتے ہوئے 60 سالہ شخص ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گیا ہے، جاں بحق ہونیوالے کی شناخت فضل حسین کے نام سے ہوئی ہے جس کا تعلق گجرات سے بتایا جا رہا ہے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ فضل حسین محنت مزدوری کے سلسلہ سے سرائے عالمگیر میں کام کرتا تھا، آج صبح فضل چھپڑاں پھاٹک کے قریب ریلوے ٹریک کراس کررہا تھا کہ اچانک راولپنڈی سے لاہور جانے والی ٹرین کی زد میں آیا اور زندگی کی بازی ہار گیا۔

ریسکیوٹیم اور پولیس تھانہ سٹی نے موقع پر پہنچ کر قانونی و ضروری کارروائی کا آ غا ز کر دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button