کورس میں آٹھ مضامین شامل جبکہ PEC میں صرف پانچ مضامین کا امتحان ، باقی تین مضامین کے نتائج؟

0

پڑی درویزہ: کورس میں آٹھ مضامین شامل جبکہ PECمیں صرف پانچ مضامین کا امتحان ، باقی تین مضامین کے نتائج ؟ ۔ پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کے حکام سے آٹھویں جماعت کے طلباء و طالبات کے والدین کاسوال ۔

تفصیلات کے مطابق 2006سے صوبہ پنجاب کے پرائمری اور مڈل سٹینڈرڈ کے امتحانات صوبائی سطح پر قائم شدہ پنجاب ایگزا مینیشن کمیشن کے زیر اہتمام لئے جاتے ہیں ۔ ان امتحانات کے متعلق یہ انکشاف ہوا ہے کہ جماعت ہشتم کے امتحانات میں صرف پانچ مضامین اردو ، انگلش، جنرل سائنس ، ریاضی اور اسلامیات شامل کیے جاتے ہیں جبکہ سال بھر کلاس کے کورس میں اب پانچ مضامین کے علاوہ ہوم اکنامکس ، کمپیوٹر سائنس اور ٹاریخ جغرافیہ بھی پڑھائے جاتے ہیں ۔

اس تضاد کے متعلق گزشتہ دنوں آٹھویں جماعت کے نتائج جاری ہونے پر مختلف طلباء وطالبات کے والدین نے صحافیوں کو بتایا کہ جماعتی نصاب میں آٹھ مضامین جبکہ امتحان میں صرف پانچ مضامین بات سمجھ سے بالا تر ہے ۔

والدین کی اکثریت نے پنجاب ایگزامینیشن کمیشن (PEC)کے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سال بھر اساتذہ کی محنت کو ضائع نہ کیا جائے بلکہ پہلی صورت میں سالانہ امتحان میں تمام آٹھ مضامین شامل ہونے چاہییں اگر اس میں کوئی مشکلات درپیش ہیں تو تعلیمی اداروں کی انتظامیہ کو ہدایت دی جائے کہ وہ بقیہ تین مضامین کے امتحانات سکولوں میں لے کر نتائج تمام آٹھ مضامین کے جاری کریں تا کہ طلباء و طالبات کی حوصلہ شکنی نہ ہونے پائے ۔

والدین کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر موجودہ طریقہ ہی کو رائج رکھنا ہے تو سالانہ نصاب ہی صرف پانچ مضامین پر مشتمل کر دیا جائے تا کہ طلباء و طالبات اور اساتذہ کی محنت مزید بہتر نتائج سامنے لا سکے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.