جہلم

بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی کا اجلاس، ممبران اسمبلی اور علمائے کرام کی شرکت

جہلم: بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر جہلم محمد جہانزیب اعوان نے کی ۔

اجلاس میں ممبران صوبائی اسمبلی یاور کمال، چوہدری ظفر اقبال، سبینہ جاوید، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خالد محمود ٹیپو، اے ڈی سی جی بلال فیروز، تحصیلوں سے اسسٹنٹ کمشنرز، ضلع بھر سے علماء کرام، اور مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے اقلیتی نمائندگان بھی موجود تھے ۔

ڈپٹی کمشنر محمد جہانزیب اعوان نے کہا کہ امن عامہ کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے فرقہ وارانہ اور بین المذاہب ، اتحاد و اتفاق وقت کا اہم ترین تقاضا ہے ۔

تمام شرکا ء نے اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ تمام مسالک و مذاہب آپس میں شیر و شکر اور امن کو ہر دلعزیز رکھتے ہیں لہذا کوئی شر پسند قانون کو ہاتھ میں لینے کی جرات نہیں کر سکتا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارادین اسلام ہمیں امن وبھائی چارے کادرس دیتاہے ہم سب کایہاں مل بیٹھنے کامقصد بھی یہی ہے کہ ضلع بھرمیںامن وامان کی صورتحال بحال رکھنے میں اپناکرداراداکیاجائے ۔آخر میں ملک و قوم کی سلامتی ، باہمی اتحاد اور بھائی چارے کی دعا کی گئی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button