جہلماہم خبریں

مسلم لیگ (ن) کو ضلع جہلم کا قلعہ ثابت کرکے دم لیں گے۔ نوابزادہ مطلوب مہدی

جہلم: پاکستان مسلم لیگ ن کو ضلع جہلم کا قلعہ ثابت کرکے دم لیں گے، عوام ان تبدیلی کے دعویداروں سے اکتاچکی ہے۔
ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سابق رکن قومی اسمبلی نوابزادہ مطلوب مہدی خان نے سابق چیئرمین یوسی کوٹلہ فقیر جو کہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر چیئرمین یوسی کوٹلہ فقیر منتخب ہوئے تھے ان کی مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرنے کے بعد عوام کے جم غفیر سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دو قسم کا قانون نہیں چل سکتا کیونکہ اگر پانچ کروڑ روپے کرپشن کرنیوالا پکڑا جائیگا تو اس کی براہ راست تحقیقات ہونگی جبکہ پچاس کروڑ روپے کی کرپشن کے معاملات کو نیب ڈیل نہیں کرسکتا۔

نوابزادہ مطلوب مہدی نے کہا کہ بڑھتی ہوئی بیروزگاری مہنگائی کا طوفان عوام کو مسلم لیگ ن کی طرف راغب کررہا ہے جبکہ ہمیں فخر ہے اپنی جماعت پر کہ جس میں پی ٹی آئی کے نامی گرامی قائدین شامل ہورہے ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ کامیاب حکومتوں کو اپوزیشن کی ضرورت ہوتی ہے جبکہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ موجودہ ہی بغیر پالیسی کے کام کرکے اپنی حکومت کی خود ہی اپوزیشن بنی ہوئی ہے۔
نوابزادہ مطلوب مہدی نے کہا کہ ہمارے قائدین نے ملک کے عوام کو جتنے وسائل دیئے آج پوری قوم اس کی گواہ ہے لیکن موجودہ حکومت نے وہی وسائل لے کر عوام کو مسائل دے دیئے ہیں۔ انشاء اللہ ہم اقتدار میں آنے کے بعد عوام کو پھر وسائل دینگے۔
اس موقع پر مسلم لیگ ن کے تمام قائدین اور کارکنوں نے چوہدری ظفر حسین کو مسلم لیگ ن میں آنے پر خوش آمدید کہا اور ان سے اس توقع کا اظہار کیا کہ وہ پارٹی کے لیے ایک بہترین سرمایہ ثابت ہوں گے۔
اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنما سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری لال حسین، ضلعی صدر پی ایم ایل این چوہدری محمد بوٹا جاوید،چوہدری راشد منہاس،چوہدری عبدالطیف ایڈووکیٹ،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ظہیر خان،عبدالرشید بٹ کے علاوہ کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button