جہلم

شب برات رحمتوں کی برسات، مغفرتوں کی سوغات ہے۔ سید خلیل حسین کاظمی

جہلم کی مشہور و معروف سماجی شخصیت سید خلیل حسین کاظمی نے کہا ہے کہ شب برات رحمتوں کی برسات، مغفرتوں کی سوغات ہے، امت مسلمہ عبادات ، مناجات کے ذریعے اللہ پاک کی رضا حاصل کر سکتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مدرسہ انجمن تعلیم الاسلام شمالی محلہ میں صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ شب برات کے حوالے سے اس حقیقت پر عمل کرنا چاہیے کہ اس رات میں اللہ پاک سے مانگی گئی ہر دعا قبول ہوتی ہے اس رات میں اللہ پاک نیک بندوں کو خصوصی رحمت سے نوازتا ہے اس رات ہر امر کا فیصلہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ شب برات آگ سے کھیلنے نہیں بلکہ جہنم کی آگ سے نجات حاصل کرنے کی رات ہے ، انہوں نے کہا کہ یہ رات رحمتوں کی برسات اور مغفرتوں کی سوغات ہے اس رات امت مسلمہ عبادات ومناجات کے ذریعے اللہ تعالیٰ کی خوشنودی ورضا حاصل کرسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شعبان المعظم کی15ویں شب جسے شب برات بھی کہا جاتاہے اس شب رب کائنات اپنے فضل وکرم اور رحمت کے سبب بیشمار گناہگاروں کی مغفرت وبخشش فرماتاہے۔ اس موقع پر کورونا وائرس سے نجات اور بیماریوں میں مبتلا افراد کی صحت وتندرستی اور ملکی سلامتی واستحکام کیلئے خصوصی دعاکی گئی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button