دینہ

سابق نائب ناظم یوسی گڑھ محل چوہدری خالد کے صاحبزادے چوہدری لقمان رشتہ ازدواج میں منسلک

دینہ کے نواحی علاقہ کی معروف سیاسی شخصیت و سابق نائب ناظم گڑھ محل چوہدری خالد کے صاحبزادے اور چوہدری محمد عثمان کے بھائی چوہدری لقمان شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ دولہا چوہدری لقمان کی شادی حاجی محمداعظم کی صاحبزادی کے ساتھ بخیرو خو بی انجام پائی۔

دعوت ولیمہ کی پر وقار تقریب میں ایم این اے چوہدری فرخ الطاف ، رہنما تحریک انصاف چوہدری فوق شیر باز ، سابق مشیر وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری اصغر ، ڈا کٹر فضل الحق فضلی ،سابق ناظم یو نین کو نسل گڑھ محل چوہدری غالب ، چوہدری شریف کو نسلر ، رضوان سیٹھی ، چوہدری محمد افضل ، عرفان مرزا ، چوہدری متین سمیت علاقہ بھر کی سیاسی ، سماجی ، کاروباری شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button