جانوروں اور پرندوں کی لڑائی یا اس پر کسی قسم کے جواء پر پابندی عائد

0

سوہاوہ: جہلم سمیت صوبہ بھر میں حکومت پنجاب نے مرغوں ،کتوں ، بکروں ، چھتروں ، ریچھ ، بٹیر و دیگر جانوروں اور پرندوں کی لڑائی یا ان پر کسی قسم کے جواء پر سختی سے پابندی عائد کردی ہے۔

آئی جی پنجاب نے جہلم سمیت صوبہ پنجاب کے تمام 36 اضلاع کے ڈی پی اوز کو تحریری مراسلہ جاری کر دیا ہے ،مراسلہ میں مذکورہ پابندی پر عملدرآمد کی سخت ہدایت کی گئی ہے۔

پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں مرغوں ، کتوں ، بکروں ، چھتروں ، ریچھ، بٹیر و دیگر جانوروں و پرندوں کی لڑائی یا ان پر کسی قسم کے جواء پر سختی سے پابندی عائد کر دی ہے ،خلاف ورزی کے مرتکب عناصر کے ساتھ کوئی رعائت نہ برتی جائے اور ان کے خلاف مقدمات درج کروا کر انہیں گرفتار کر لیا جائے

ذرائع نے بتایا کہ اگر کسی علاقہ میں جانوروں کی لڑائی یا ان پر کسی قسم کے جواء کی کوئی شکایت موصول ہوئی تو متعلقہ ایس ایچ او اس کا ذمہ دار ہو گا۔جس سے سخت باز پرس کی جائے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.