کشمیر کو ہڑپ نہیں کیا جا سکتا، کشمیر کشمیریوں کا ہے۔ صفدر حسین سیٹھی

0

جہلم: معروف سماجی و کارروباری شخصیت صفدر حسین سیٹھی نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 15 اگست کو دنیاء میں بلیک ڈے کے حوالے سے یاد رکھا جائیگا۔کشمیر کو ہڑپ نہیں کیا جا سکتا، کشمیر کشمیریوں کا ہے ، دنیاء کی تاریخ گواہ ہے کہ ظالم ، غاصب اور قابض کو کبھی نیک نامی نہیں ملی۔

انہوں نے کہا کہ دنیاء کا کوئی ایماندار لیڈر، آرٹیکل 370 کے خاتمہ کو انسانیت ، جمہویت اور سماج کے لئے دوست اقدام قرار نہیں دے سکتا، ہر پاکستانی کی زبان پرا یک ہی بات ہے ،تھی ،اور رہے گی کہ کشمیر بنے کا پاکستان ، کشمیر کو دنیاء کا مسئلہ نمبر 1سمجھا جائے اور او، آئی، سی، اس مسئلے کو حل کرنے میں اہم کردار ادا کرے،آج نہیں جاگیں گے تو کب جاگیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے معاملے میں پاکستان میں کوئی تقسیم نہیں، سب یکجا ، یک خیال ہیں ، کشمیر میں بھارتی فوج کی موجودگی اقوام متحدہ کی بے توقیری ہے ، دنیاء کے انسانی حقوق کی پاسداری کی بے عزتی ہے ، اس کا اب بھارت کو دنیاء کے سامنے جوابدہ ہونا پڑے گا، اس سلسلہ میں رسوائی بھارت کا مقدر بنے گی اور پاک فوج بھارت کے ناپاک عزائم سے نپٹنا اور جارحیت کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ، بھارت کو اندازہ ہی نہیں کہ پاکستانی قوم کو حق بات کہنے میں کتنی خوشی محسوس ہوتی ہے اور کشمیریوں کے حق کے لئے پوری قوم قربان ہونے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔

انہوں نے تجویز دی کہ دنیاء بھر میں پاکستانی وفود کو کشمیر ایشو اجاگر کرنے کے لئے بھجوایا جائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.