ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کی بند کمرے میں کھلی کچہری، درجنوں سائلین کو کمرے میں گھسنے ہی نہ دیا گیا

0

جہلم: ڈی سی ، ڈی پی او کی بند کمرے میں کھلی کچہری، نشستیں نہ ملنے پرصحافی گروپوں میں بٹ گئے، جگہ نہ پانے والے واپس ، باقیوں کی شرکت۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب کے حکم پر ڈی سی سیف انور اور ڈی پی او سید حماد عابد نے جامع سکول کے بند کمرے میں کھلی کچہری لگائی جہاں آٹھ دس سائلین اور درجنوں کے حساب سے پولیس ملازمین اور سرکاری افسران موجود تھے ، پولیس افسران کی خصوصی ہدایت پر درجنوں سائلین کو کمرے میں گھسنے ہی نہ دیا گیا۔

میڈیا کے لئے مخصوص سیٹوں پر بھی پولیس اہلکاروںنے قبضہ جما رکھا تھا چند صحافیوں کو نشستیں ملنے کے بعد باقی صحافیوں کیلئے جگہ نہ رہی اور ڈسٹر کٹ انفارمیشن آفیسر کی جانب سے ان کو کھڑ ا ہو کر کوریج کرنے کا کہا گیا جس پر صحافیوں نے کھلی کچہری کا بائیکاٹ کا اعلان کر کے باہر نکل گئے اس موقع پر سیٹوں پر براجمان صحافیوں نے بائیکاٹ کی کال مسترد کر کے کوریج جاری رکھی۔

اس موقع پر ڈسٹر کٹ انفارمیشن آفیسر عثمان سندھو صحافیوں کی منت سماجت کرکے واپس لے جانے کی کوشش کرتے رہے ، جبکہ صحافیوں سے واپس جانے کیلئے ڈی سی کی درخواست کا مطالبہ کیا جس پر انفارمیشن آفیسر بھی واپس لوٹ گئے جبکہ باہر کھڑے صحافی واپس روانہ ہو گئے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.