دینہاہم خبریں

ضلع جہلم میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی بھرپور کارروائیاں، متعدد دوکانداروں کوجرمانے اور وارننگ

دینہ: پنجاب فوڈ اتھارٹی نے اپنا مشن صحت مند پنجاب کو جاری رکھتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز پنجاب فوڈ اتھارٹی جہلم، اسسٹنٹ کمشنر جہلم اور اسسٹنٹ کمشنر دینہ کی سربراہی میں جہلم اور اس کے گردونواح کا معائنہ کیا۔

معائنے کے دوران ریلوے روڈ نزد شاندار چوک جہلم میں موجود پنجاب بیکرز (پروڈیکشن یونٹ)کو احاطے میں صفائی کے ناقص انتظامات ، احاطے میں مکڑی کے جالے کی موجودگی،مرغی کو خشک غذائی اشیاء کے ساتھ رکھنے،غذائی اشیاء کے ساتھ دوائیوں کی موجودگی،ملازمین کی ذاتی صفائی کے ناقص انتظامات،غذائی اشیاء پر روغن کے لیے پینٹ برش کا استعمال،غذائی اشیاء کو ڈھانپ کے نہ رکھنے،پروڈیکشن ایریا میں ملازمین کے لٹکے ہوئے کپڑے اورغذائی اشیاء کو سٹور کرنے کے لیے پینٹ کے ڈبوں کا استعمال کرنے کی بنا پر سیل کر دیا گیا۔

مزید کاروائیوں میں شاندار چوک جہلم میں موجود بٹ کباب مرکزکو احاطے میں صفائی کے ناقص انتظامات، ملازمین کی ذاتی صفائی کے ناقص انتظامات،بڑی مقدار میں استعمال شدہ سگریٹ کی پروڈیکشن ایریا میں موجودگی،ملازمین کے میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ کی عدم موجودگی،غذائی اشیاء پر روغن کے لیے پینٹ برش کا استعمال، گلی سڑی اور خراب سبزیوں کا استعمال،فریزر سٹوریج میں گندگی،غذائی اشیاء کو ڈھانپ کی نہ رکھنے،ملازمین کا ہیر نیٹ اور اپرن کے بغیر کام کرنے،صرف کو برتن دھونے کے لیے استعمال کرنے،انسکٹ کلر کو فعال نہ کرنے اور باسی تیل کا کوئی ریکارڈ نہ ہونے کی بنا پر 300,00روپے کا رجرمانہ عائد کیا گیا۔

مزید کارروائیوں میں چکوہا جی ٹی روڈ نزدترکی جوڑدینہ میں موجودسلطانیہ ریسٹورینٹ کواحاطے میں صفائی کے ناقص انتظامات،غذائی اشیاء کو ڈھانپ کے نہ رکھنے،احاطے میں صفائی کے ناقص انتظامات ، احاطے میں مکھیوں کی موجودگی، فریزر سٹوریج میں گندگی اور کچن بالکل کھلا ہونے کی بنا پر 150,00روپے کا جرمانہ عائد کر دیا گیا اورجی ٹی روڈ دینہ میں موجود الکوثر ہوٹل کوانسکٹ کلر فعال نہ ہونے،مصالہ جات کے کھلے ڈبے،برتن دھونے والی گندی جگہ،احاطے کی کھلی نالیاںاورغذائی اشیاء کو نالیوں کے ساتھ رکھنے کی بنا پر ایمرجنسی پربیشن آرڈر( EBO)لگا دیا گیا۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی جہلم کی ٹیموںنے26اشیاء خوردونوش بنانے اور بیچنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤں کرتے ہوئے1فوڈ یونٹ کوسیل ، 1فوڈ یونٹ پر ایمرجنسی بروبیشن آرڈر( EBO)،2 فوڈ یونٹس کو 45,000روپے کے جرمانے،5فوڈ یونٹس کو اصلاحی نوٹس ،4فوڈ یونٹس کا لائسنس اپلائی،3فوڈ یونٹس کے لائسنس کی تصدیق، 5فوڈ یونٹس کو لائسنس نہ بنوانے پر نوٹس اور5فوڈ یونٹس کو زبانی ہدایت جاری کی گئیں کی غیر معیاری اشیاء خوردونوش جن پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کی طرف سے پابندی عائد ہے انہیں فروخت کرنے سے منع کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button