پنڈدادنخان

پنڈدادنخان میں پرانی طرز والے بھٹوں کیخلاف آپریشن، مزاحمت پر مقدمہ درج، بھٹے کی دیواریں گرا دی گئیں

پنڈدادنخان: پنجاب حکومت کے احکامات کی روشنی میں پرانی طرز والے بھٹوں کے خلاف آپریشن، مزاحمت پر مقدمہ درج، بھٹے کی دیواریں گرا دی گئیں، آپریشن اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان میاں مراد حسین نیکوکارا کی زیر نگرانی کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پرانی طرز والے بھٹوں کے خلاف پنجاب حکومت کے احکامات کی روشنی میں آپریشن کا سلسلہ شروع کر دیا گیا، سلسلہ میں آج پنڈی سید پور میں اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان میاں مراد حسین نیکوکارا کی سربراہی میں آپریشن کا آغاز کیا گیا۔

پنڈی سید پور میں آپریشن کے دوران محکمہ ماحولیات کے اہلکاروں کو مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے محمکہ ماحولیات کے جونیئر کلرک محمد عدنان کی مدعیت میں منشی محمد اسلم حسین برکس کمپنی پنڈی سید پور کے خلاف تھانہ جلالپور شریف میں کارسرکار مداخلت پر زیر دفعہ 269/ 278 / 186 مقدمہ نمبر 28 درج کر لیا گیا ہے جبکہ بھٹے کی بیرونی دیواریں گرا دی گئی ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر میاں مراد حسین نیکوکارا کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کے احکامات کی روشنی میں پرانی طرز والے بھٹوں کے خلاف آپریشن جاری رہے گا، پرانی طرز والے بھٹوں پر تاحیات پابندی عائد کر دی گئی ہے، نئی زگ زیگ ٹیکنالوجی پر ہی بھٹے چلائے جا سکتے ہیں۔

اے سی پنڈدادنخان کا کہنا تھا کہ بھٹہ مالکان کو تنبیہ کی گئی تھی کہ وہ اپنے بھٹے نئی ٹیکنالوجی پرشفٹ کر لیں بصورت دیگر قانونی کارروائی کی جائے گی جس پر آج عملدرآمد کرتے ہوئے پنڈی سید پور میں آپریشن کے دوران غیر قانونی بھٹے کی بیرونی دیواریں گرا دی گئی ہیں آپریشن رات گے تک جاری رہا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button